26 جولائی 2011 - 19:30

اسلام آباد… سپریم کورٹ میں حج اسکینڈل کیس کی سماعت جاری ہے اور ڈی جی ایف آئی اے تحسین انور عدالت میں پیش ہو گئے ہیں۔

ابنا: اسی دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حج اسکینڈل کی تحقیقات پر مامور تفتیشی افسر حسین اصغر کی بحالی کا نوٹی فکیشن جاری کرنے پر سیکریٹری اسٹبلشمنٹ سہیل احمد کو او ایس ڈی بنائے جانے کا بھی نوٹس لے لیا۔ سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے تحسین انوار کا کہنا تھا کہ حسین اصغرنے ابتک ایف آئی اے میں واپس رپورٹ نہیں کی، چیف جسٹس نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ کون ہے جس نے حسین اصغر کو نہیں چھوڑا، کس نے یہ آرڈر کیا ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی کے سوا کچھ نہیں چلے گا، کسی کو غلط فہمی ہے تواسے دور کرلے ۔ چیف جسٹس کا اٹارنی جنرل سے استفسارکیا کہ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو کیوں ہٹایا گیا، آپکو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو واپس آنے میں مدد کرنی چاہیے۔
...............

169